محکمہ صحت پنجاب میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم ،‘ 2400 نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کا عمل اگلے ماہ مکمل کرلیا جائے گا

جمعرات 29 اگست 2013 14:09

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29اگست 2013ء) محکمہ صحت پنجاب میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کردی گئی‘ 2400 نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کا عمل اگلے ماہ مکمل کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے نئی بھرتیوں پر پابندی ختم کردی گئی جس میں 2400 نئے ڈاکٹرز کی بھرتیوں کا عمل اگلے ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق میڈیکل کالجز میں سینئر رجسٹرار سے پروفیسر تک کی خالی آسامیوں پر ایڈہاک بھرتیاں کی جائیں گی اور ضلعی ہسپتالوں میں اسپیشلسٹ کیڈر کی خالی آسامیوں پر بھی بھرتی کا اختیار ضلعی ریکروٹمنٹ کمیٹی کو سونپ دیا گیا ہے محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے سنیارٹی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تین رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کی مدد سے اس مسئلہ کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :