لورالائی سے اغواء کئے گئے محکمہ صحت کے دو اہلکار گھر پہنچ گئے

جمعرات 29 اگست 2013 14:11

لورالائی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 29اگست 2013ء) لورالائی سے اغواء کئے گئے محکمہ صحت کے دو اہلکار گھر پہنچ گئے‘ اغواء کئے گئے تین ڈاکٹرز بھی تک بازیاب نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع کے مطابق لورالائی سے اغواء کئے جانے والے محکمہ صحت کے دو اہلکار گھر واپس پہنچ گئے اغواء کاروں نے اہلکاروں کو ڈھائی ماہ پہلے ژوب جاتے ہوئے اغواء کیا تھا جو بھاری تاوان ادا کرنے کے بعد رہا کئے گئے ہیں جبکہ لورالائی سے ہی اغواء ہونے والے تین ڈاکٹرز بھی تک بازیاب نہ ہوسکے واضح رہے بولوچستان سے ایک بڑی تعداد لاپتہ ہے جس کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کی ہے اور لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :