پنجاب اسمبلی کیفے ٹیریا، میں خواتین کیلئے ”الگ “جگہ مختص کر نے پر اعظمی بخاری کا اظہار ناراضگی، اگر خواتین ایوان میں مردوں کے ساتھ بیٹھ سکتیں ہیں تو یہاں کیا خطر ہ ہے ، (ن) لیگی رکن اسمبلی اعظمی بخاری کاموقف

جمعرات 29 اگست 2013 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اگست۔ 2013ء) پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کی خاتون رکن اسمبلی اعظمی بخاری کا کیفے ٹیریا میں خواتین کیلئے ”الگ “جگہ مختص کر نے پر اظہار ناراضگی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے موقعہ پر جب اعظمی بخاری اپنی دیگر ساتھی خواتین اراکین اسمبلی کے ہمراہ کیفے ٹیر یا میں آئی تو وہاں خواتین کیلئے پردے لگا کر الگ انتظامات کر نے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب خواتین ایوان میں مردوں کے ساتھ بیٹھ سکتیں ہیں تو پھر انکو یہاں کونسا خطر ہ ہے جس کے بعد اعظمی بخاری پردے کے پیچھے بیٹھنے کی بجائے مرد ممبران کیلئے مختص جگہ پر ہی بیٹھ گئی۔