لاہور،مزید چار مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق،پنجاب میں تعداد58ہو گئی

ہفتہ 31 اگست 2013 15:58

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31اگست 2013ء) لاہور میں مزید ڈینگی کے چار مریض سامنے آ گئے،پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تو وقتی طور پر تھم گیا ہے لیکن شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کا فوری نکاس نہ ہونے کی وجہ سے ڈینگی کے مرض میں اضافہ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق آج بھی شہر میں ڈینگی سے متاثرہ چار نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے دو میو ہسپتال میں داخل ہیں۔رواں سال پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 58 ہو گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :