منگلا ڈیم متاثرین ذہنی و قلبی بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں‘ واٹر ریزنگ سے متعلق کوئی نوٹس نہیں دیا گیا‘واپڈا متاثرین سے ظلم و ستم کا رویہ بند کرے‘ صدر ایکشن کمیٹی اللہ دتہ خان

ہفتہ 31 اگست 2013 17:00

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 31اگست 2013ء) متاثرین منگلاڈیم اپ ریزنگ کے ساتھ جو ظلم و جبر واپڈا نے حکومت آزا دکشمیر ،کمشنر امور ڈیم اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت یا دھوکے میں رکھ کر کیا ہے اس کی مثال ریاستی اور دنیا کی تاریخ میں ڈھونڈنے سے نہیں ملتی ۔متاثرین منگلا ڈیم اپ ریزنگ عید کے دنوں میں اپنے پیاروں کی قبروں مساجد ،مزارات اور دوسرے مقدس مقامات کو پانی میں تیرتا اور ڈوبتا دیکھ کر بے بسی کے عالم میں دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

بے شمار متاثرین ذہنی اور قلبی بیماری کا شکار ہو گئے واٹر ریزنگ سے قبل ہمیں کسی قسم کا کوئی نہ تو نوٹس دیا گیا نہ اخباری اشتہار دیا گیا نہ مساجد میں اعلانات کرائے گئے اور نہ ہمیں ٹائم دیا گیا اپنے گھر بار چھوڑ دو پانی آ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہمیں کوئی پلاٹ نہیں دیے گئے موقع پر چونکہ پلاٹ تیار نہیں ہے اس لیے پالیسی کے تحت پلاٹ کا قبضہ الاٹی کو اس وقت دیا جانا تھا جب پلاٹ تعمیر کے لیے تیار ہوتا اور اس کے بعد دس ماہ کا ٹائم شروع ہونا تھا جو کہ قبضہ چٹ پر واضع لکھا ہے لیکن واپڈا کے غلاموں نے اس پر عمل درآمد کیے بغیر پانی ریز کرنے کی منظوری دے دی ۔

متاثرین کے ساتھ ظلم و جبر میں جتنی حکومت قصور وار ہے اس سے دو گناہ بڑھ کر اپوزیشن قصور وار ہے ۔ان خیالات کا اظہار صدر ایکشن کمیٹی اللہ دتہ خان نے اپوزیشن لیڈ ر راجہ فارو ق حیدر کو رٹھوعہ محمد علی اور دوسرے متاثرہ علاقوں کے دورہ کے دوران بریفنگ کے دوران کیا ۔اللہ دتہ خان کی باتوں سے راجہ فاروق حیدر نے اتفاق کیا اور اس کے رد عمل میں انہوں نے کشمیر پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کی اور متاثرین کے ساتھ ہونے والے ظلم وستم کا اظہارکیا ۔

اللہ دتہ خان نے فاروق حیدر کی موجودگی میں آزاد کشمیر اور با لخصوص ضلع میرپور کی منتخب اور غیر منتخب سیاسی قیادت اور سیاسی پارٹیوں کی پر اسرار خاموشی کو بھی بڑا المیہ دیا اللہ دتہ خان نے آخر میں اپنی بریفنگ کا اختتام اس شعر کے ساتھ کیا کہ جناب راجہ صاحب ”بہت دیر کر دی آتے آتے اگر پہلے آ جاتے تو شائد ہم بچ جاتے “تمام سیاسی قیادت اب ٹسوے بہا رہی ہے اور علاقوں میں بغرض پکنک آتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :