ملزم سکندر کی حالت بہتر ہے ، سینے کے زخم کی وجہ سے ہسپتال میں رکھا گیاہے ، پولیس ملزم کا بیان ریکارڈ کرسکتی ہے، ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر عائشہ کی ملزم کی صحت بارے میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 31 اگست 2013 21:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31اگست۔ 2013ء) ترجمان پمز ہسپتال ڈاکٹر عائشہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈرامہ کے ملزم سکندر کی حالت بہتر ہے ، سینے کے زخم کی وجہ سے ابھی تک ہسپتال میں رکھا ہے ، زخم بھرنے میں کچھ وقت لگے گا ، پولیس سکندر ملک کا بیان ریکارڈ کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ملزم کی صحت کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکند ر کو پولیس نے بہتر سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے ۔ اسلام آباد واقعہ میں ملوث سکندر کے لواحقین نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ۔ ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ سکندر کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے ۔ انہیں وہیل چیئر کے ذریعے کچھ ہوا خوری بھی کرائی جاتی ہے تاہم ابھی تک ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے سکندر کو مکمل فٹ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :