لاہور میں مزید 4افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ،پنجاب میں مجموعی تعداد 58ہو گئی

ہفتہ 31 اگست 2013 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔31اگست۔ 2013ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں مزید 4افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعدپنجاب میں موجودہ سیزن کے دوران ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 58ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے3کا تعلق لاہور اور ایک کا نارووال سے ہے،یہ چاروں مریض میوہسپتال میں زیر علاج ہیں،ڈینگی کے نئے کنفرم مریضوں میں سے اسلامپورہ کی رہائشی 26سالہ رضیہ بابر ، شالیمار ٹاؤن کا رہائشی 15سالہ علی محی الدین ،گوالمنڈی کا رہائشی 22سالہ طاہر طفیل جبکہ 26سالہ انعام الحق نارووال کے رہائشی ہیں ۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سیزن میں پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی مجوعی تعداد 58تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :