خیبر پختونخوا حکومت کا انسداد پولیو مہم کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات لینے کا فیصلہ

پیر 2 ستمبر 2013 19:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2ستمبر۔ 2013ء) خیبر پختونخوا حکومت نے انسداد پولیو مہم کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں پولیو کے متعدد کیسز سامنے آنے کے بعد اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی کی سربراہی میں صوبائی پولیو ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران، سیکیورٹی کیلئے ایف سی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ صوبے میں مہم کا آغاز علمائے کرام کریں گے۔ مہم میں تحریک انصاف کے تبدیلی رضاکاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق، پولیو ٹیموں پر حملے کی صورت میں ذمہ داری اس ضلع کے ڈپٹی کمشنر پر عائد ہوگی۔ سرکاری اہلکاروں کی ہلاکت پر لواحقین کو پچاس لاکھ جبکہ غیرسرکاری پولیو ورکرز کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :