محکمہ صحت سندھ نے محکمہ خزانہ سے انسداد ڈینگی مہم کیلئے خط لکھ کر ایک کروڑ روپے کی رقم مانگ لی

پیر 2 ستمبر 2013 20:43

`کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2ستمبر۔ 2013ء) محکمہ صحت سندھ نے محکمہ خزانہ سندھ کو انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں خط لکھ کر ایک کروڑ روپے کی رقم مانگ لی ، محکمہ صحت کے پاس پیٹرو نہ ہونے کے باعث ڈینگی مار سپرے نہیں ہورہا جس کے باعث کراچی میں انسداد ڈینگی مہم متاثر ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو محکمہ صحت سندھ نے محکمہ خزانہ سندھ کو انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں پیٹرول کی فوری فراہمی کیلئے خط لکھ کر ایک کروڑ روپے کی رقم مانگ لی ۔

سیکرٹری ہیلتھ سندھ کے خط کے مطابق محکمہ صحت کو کراچی میں ڈینگی مہم کے لئے ایک کروڑ روپے جاری کیے جائیں ۔ پیٹرول نہ ہونے کے باعث کراچی میں انسدادد ڈینگی مہم شدید متاثر ہورہی ہے ۔ کے ایم سی کے پاس ڈینگی مہم اسپرے کے لئے 24گاڑیاں ہیں تاہم پیٹرول نہ ہونے کے باعث ڈینگی مار سپرے نہیں ہورہا ۔ سیکرٹری ہیلتھ سندھ کے مطابق کراچی میں اب تک ڈینگی سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 910 افراد شدید متاثر ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :