سوات میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا16 سالہ نوجوان جاں بحق ،ایک ماہ میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد درجنوں تک جا پہنچی

پیر 2 ستمبر 2013 20:44

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔2ستمبر۔ 2013ء) سوات میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا16 سالہ نوجوان سیدوشریف میں جاں بحق ہو گیا، ایک ماہ میں سوات میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد درجنوں تک جا پہنچی، انتظامیہ ڈینگی کا انسداد کر نے میں ناکام ہو گئی۔

(جاری ہے)

پیر کے روز سوات میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا16 سالہ حیات حسین سیدو شریف ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ سوات میں ڈینگی کے مرض سے یہ پہلی ہلاکت ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران سوات میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد درجنوں تک جا پہنچی ہے جبکہ سوات انتظامیہ ڈینگی کا انسداد کر نے میں ناکام ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :