وزیر صحت سندھ نے فرائض سے غفلت برتنے پر کراچی کے نو ڈاکٹرز کو معطل، گیارہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

منگل 3 ستمبر 2013 20:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3ستمبر۔ 2013ء) وزیر صحت سندھ سید اویس مظفر نے فرائض سے غفلت برتنے پر کراچی کے نو ڈاکٹرز کو معطل ،جبکہ گیارہ ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر صحت سندھ سید اویس مظفر نے سیکرٹری صحت انعام اللہ دھاریجو کو کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں اپنی ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے نو ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔وزیر صحت کو گزشتہ دنوں سیکرٹری صحت کی جانب سے سمری ارسال کی گئی تھی، جن میں فرائض سے غفلت برتنے اور ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے ڈاکٹرز کی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں۔ وزیر صحت نے جن میں سے نو ڈاکٹرز کو معطل کرنے اور گیارہ ڈاکٹرز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :