دولت مشترکہ ایک اہم فورم ہے ،رکن ممالک جمہوریت ، انسانی حقوق ، مشترکہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے تعاون کو فروغ دینے اور عالمی و علاقائی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری کی دولت مشترکہ کی 59ویں پارلیمانی کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتوں میں بات چیت

منگل 3 ستمبر 2013 22:59

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔3ستمبر۔ 2013ء) چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ میں منعقدہ دولت مشترکہ کی 59ویں پارلیمانی کانفرنس کے موقع پر مختلف ممالک سے آئے ہوئے اراکین پارلیمنٹ سے یہاں ملاقاتیں کیں جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی ، سندھ خیبر پختوانخو اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں کے سپیکر ز اور سینٹ و قومی اسمبلی کے اراکین بھی ان ملاقاتوں میں موجود تھے۔

چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دولت مشترکہ ایک اہم فورم ہے اور رکن ممالک جمہوریت ، انسانی حقوق ، مشترکہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے تعاون کو فروغ دینے اور عالمی و علاقائی مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یادر ہے کہ اس 6روزہ کانفرنس میں 600سے زائد اراکین پارلیمنٹ و مندو بین شرکت کر رہے ہیں ۔

یہ کانفرنس یکم ستمبر کو شروع ہوئی ہے اور 6ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران چیئرمین سینٹ مختلف ممالک کے رہنماؤں سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے بھی خطاب کیا اور دولت مشترکہ ایسوسی ایشن کے چارٹر کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ 59ویں پارلیمانی کانفرنس کے صدر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :