ڈینگی سے مزید 5 افراد متاثر، مریضوں کی تعداد 71 ہو گئی

بدھ 4 ستمبر 2013 11:51

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 4ستمبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی سے مزید پانچ افراد متاثر ہو گئے۔ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد اکہتر جا پہنچی۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی کا شکار ہونے والے تین افراد کو میو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جن میں بائیس سالہ احمد رضا، پچیس سالہ فرزانہ اور تئیس سالہ جنید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تینتیس سالہ اللہ یار اور پچیس سالہ عروسہ حامد پرائیویٹ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر رواں سال ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد اکہتر ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :