صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو مقامی سطح پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل کی وفد سے گفتگو

بدھ 4 ستمبر 2013 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4ستمبر۔ 2013ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو مقامی سطح پر بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات شروع کئے گئے ہیں تاکہ انہیں دوردراز ہسپتالوں میں جانے کی تکالیف اور اخراجات سے بچا یاجا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاور میں اپنے حلقہ نیابت پی کے۔14 نوشہرہ کے مختلف وفود سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔کاکاخیل نے کہا کہ ضلعی اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں کو فعال بنانے اور ان میں مزیدعملے کی تعیناتی اور طبی آلات کی فراہمی کیلئے بھر پورکوششیں جا ری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی واضح ہدایات ہیں کہ صوبے میں قائم تمام ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے منتخب نمائندے اچانک دورے کریں اور وہاں پر ڈاکٹرز،ٹیکنیشنز، نرسوں اور دیگر عملے کے علاوہ طبی آلات کا بھی جائزہ لیں اور ہسپتال انتظامیہ کو خبر دار کریں کہ وہ غریب عوام کو علاج معالجے کی غرض سے دوسرے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور نہ کریں بلکہ انہیں وہیں پر بہترین علاج معالجے کی طبی سہولیات فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :