پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو صحت مند قرار دے دیا

جمعہ 6 ستمبر 2013 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6ستمبر 2013ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز عمر اکمل کو صحت مند قرار دے دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر نادر علی نے عمر اکمل کے ٹیسٹ لیے،ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق عمر اکمل مکمل صحت یاب ہیں اور وہ کسی مرض میں مبتلا نہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمر اکمل کو مزید طبی معائنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عمر اکمل کو مبینہ طورپر مرگی کے مرض کے باعث ویسٹ انڈیز سے وطن واپس بلوالیا گیا تھا۔غیرملکی ڈاکٹرزنے عمراکمل میں مرگی کے مرض کی تصدیق کی تھی تاہم پی سی بی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں کلیئرکردیا ہے ۔ ویسٹ انڈین ڈاکٹروں نے عمر اکمل کے دورے کو مرگی قرار دے کر ان کا علاج تجویز کیا تھا اور انہیں دوائیں دینے کا مشورہ دیا تھا تاہم کراچی اور لاہور کے ڈاکٹروں کی رائے ہے کہ ویسٹ انڈین ڈاکٹروں کی رپورٹ عجلت میں تیار کی گئی ہے۔