ملک کے8بڑے شہروں کے پانی میں پو لیو وائرس کی موجود گی کا انکشاف ‘وفاقی حکو مت نے سخت نوٹس لے لیا ، تمام صوبوں میں پو لیو ٹاسک فورسز کو متحرک کیا جائے‘ صوبائی حکو متیں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی ٹیکو ں کا پر وگرام تیز کر نے اور پا لیوپر مکمل قابوپانے کا ٹارگٹ دیں‘ پو لیو کے حوالے سے بٹ گرام ‘چارسدہ ‘کرک‘مہند ایجنسی ‘جیک آباد کو احساس قراردیدیا گیا ہے‘وفاقی سیکرٹری صحت کا چاروں صوبوں کو خط

ہفتہ 7 ستمبر 2013 14:13

اسلا م آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 7ستمبر 2013ء) وفاقی حکومت نے ملک کے8بڑے شہروں کے پانی میں پو لیو وائرس کی موجود گی کا انکشاف ہونے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبوں سے جواب طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق روالپنڈی ‘فیصل آباد ‘کراچی ‘حیدر آباد ‘کوئٹہ ‘پشاور سمیت ملک کے 8بڑے شہروں میں ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیوریج کے پانی میں پو لیو کا وائرس ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی سیکرٹری صحت کی جانب سے چاروں صوبوں کو لکھے جانیوالے خط میں کہا ہے کہ تمام صوبوں میں پو لیو ٹاسک فورسز کو متحرک کیا جائے اور صوبائی حکو متیں محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی ٹیکو ں کا پر وگرام تیز کر نے اور پا لیوپر مکمل قابوپانے کا ٹارگٹ دیں جبکہ پو لیو کے حوالے سے بٹ گرام ‘چارسدہ ‘کرک‘مہند ایجنسی ‘جیک آباد کو احساس قراردیدیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :