سوات: ڈینگی کے مریضوں کی تعداد2ہزار سے بڑھ گئی

ہفتہ 7 ستمبر 2013 16:59

سوات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7ستمبر 2013ء) سوات میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداددو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور مریضوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ سیدوشریف اسپتال میں اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ جبکہ روزانہ کی بنیاد پرآنیوالے مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق بارہ سو کے قریب مریض سیدوشریف گروپ آف ٹیچنگ اسپتال اور دیگر نجی اسپتالوں ، کلینک اور گھروں میں زیر علاج ہیں۔

ضلع بھر میں 1532افراد میں ڈینگی وائر س کی تصدیق ہو ئی ہے۔ اسپتال کے چیف ایگزیکٹیو کا کہنا ہے کہ کم وسائل کے باوجود مریضوں کو بہتر سہولتیں دینے کی کو شش کر رہے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو سیدو شریف کا کہنا ہے کہ اسپتال آنے والے مریض کو بہتر سہولیات دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقت مسئلہ یہ ہیں کہ ہمارے پاس جگہ محدود ہیں اور مریضوں کی تعداد بہت ذیادہ ہے۔

سیدوشریف اسپتال میں رش کے باعث ڈینگی سے متاثرہ بعض مریضوں کو جگہ نہ ملنے کی مشکلات کا سامنا ہے ،تاہم بہت سے لوگ اسپتال کی سہو لیات سے مطمئن ہیں۔ضلع بھر میں انتظامیہ کی جانب سے مچھر ماراسپرے کیا جارہا ہے لیکن بیشتر علاقے اب بھی اسپرے سے محروم ہیں اور علاقوں میں وائرس پھیل گیا ہے جبکہ گھروں پر بھی مریضوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے عوام میں شعور اجا گر کرنا اور حفاظتی تدابیر اختیارکرنا انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :