پنجاب :چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ افراد ڈینگی کا شکار،تعداد 86 ہو گئی

اتوار 8 ستمبر 2013 13:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2013ء) پنجاب میں ڈینگی کا مرض بڑھنے لگا ،24چوبیس گھنٹے میں مزید 6 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کا شکار ہونے والے مریضوں میں سے 4 افراد سروسز ہسپتال اور دو میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد86 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاو کے اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے لیکن عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھر اور گرد و نواح کو خشک رکھیں اور کسی بھی صورت میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں ۔

متعلقہ عنوان :