ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے انتظامیہ نے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کوبغیر علاج کے گھر بھیج دیا، ڈی ایچ او نے مریضوں کو دوبارہ داخل کرانے کے احکامات جاری کردئیے، سول ہسپتال اگرہ میں ڈاکٹر سمیت دس ملازمین غیر حاضر ہونے پر معطل

اتوار 8 ستمبر 2013 19:35

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔8ستمبر۔2013ء) ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے انتظامیہ نے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کوبغیر علاج کے گھر بھیج دیاگیا، ڈی ایچ او نے مریضوں کو دوبارہ داخل کرانے کے احکامات جاری کردئیے، سول ہسپتال اگرہ میں ڈاکٹر سمیت دس ملازمین غیر حاضر ہونے پر معطل آر ایس سی کوٹ کے دومیڈیکل ٹیکنیشن کو ڈاکٹروں کی بنگلے خالی کرنے اور ان سے بجلی ادائیگی ریکوری کی احکامات جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال بٹ خیلہ کے ڈاکٹروں نے ملاکنڈ میں ڈینگی سے متاثرہونے والے دو مریضوں سجاد ولد سردار علی اور الیاس ولد عبدالرحمان ساکنان بٹ خیلہ ملاکنڈ کو ڈینگی وائرس کئی تصدیق ہونے کے باوجود انہیں ڈسچارج کر کے ہسپتال خالی کردیا، جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایچ او ملاکنڈ ڈاکٹر محمد علی نے مریضوں کو فوری طور پر واپس بلا کر داخل کرانے کی احکامات جاری کردئیے جبکہ اگرہ ہستپال کے اچانک معائینہ کے دوران ڈاکٹر زاہد نیاز، ای پی ائی ٹیکنیشن نثار محمد،وارڈ بوائے اکبر علی ، الطاف، جواد، حضرت عثمان ، اسحق خان، ڈرائیور رقیب ، دھوبی دوست محمداور صابر الرحمان کوغیر حاضر پاکر فوری طور پر معطل کرکے تمام ملازمین کے ایک ماہ کی تنخواہیں بند کرنے کی احکامات جاری کردئیے جبکہ آر ایچ سی کوٹ میں میڈیکل ٹیکنیشنز معین الدین اور حضرت غنی کو عرصہ دارز سے ڈاکٹروں کے رہائشوں پر غیر قانونی قبضہ سے فوری طور پرنکلنے اور ان سے سرکاری بجلی استعمال کرنے کی ریکوری کے احکامات جاری کردئیے ڈی ایچ او محمد نے علی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ صحت کے ملازمین کو خبر دار کرتے ہیں کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بناکر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے ورنہ ان کے خلاف تادیبی کاروائی کرکے گھر بھیج دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :