پنجاب،چوبیس گھنٹوں میں مزید تین افراد ڈینگی کا شکار،تعداد89 ہو گئی

پیر 9 ستمبر 2013 11:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9ستمبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کا مرض بڑھنے لگا،24چوبیس گھنٹے میں مزید 3 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ڈینگی کا شکار ہونےو الے مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے شکار مریضوں کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے بچاو کے اقدامات کی وجہ سے ڈینگی کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے لیکن عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گھر اور گرد و نواح کو خشک رکھیں اور کسی بھی صورت میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ڈینگی کے پھیلاو پر اتوار کے روز نوٹس لیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ ہر ممکن طریقے سے ڈینگی کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

متعلقہ عنوان :