سعودی عرب ، کرونا وائرس سے اموات کاسلسلہ جاری ،مزید 3افراد جان کی بازی ہار گئے، ہلاکتوں کی تعداد 45ہوگئی

پیر 9 ستمبر 2013 12:50

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9ستمبر 2013ء) سعودی عرب میں کرونا وائرس سے اموات کاسلسلہ جاری ،مزید 3افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 45ہوگئی ۔

(جاری ہے)

پیر کو سعودی وزارت صحت کے مطابق وائرس سے مزیدتین افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں چوہترسالہ سعودی شہری اور شعبہ صحت سے وابستہ چھپن سالہ غیرملکی شامل ہیں۔ ایک شخص ریاض میں مہلک بیماری کا شکار ہوا۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سینتالیس ہوگئی ہے۔