پاکستان اور بھارت کے حکمران طبقات سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلئہ کشمیر کو الجھا کر رکھنا چاہتے ہیں اور اسی منصوبے کے تحت سیز فائر لائن پر کشیدگی کو بڑھایا جا رہا ہے‘ ایسی ارروائیوں کا مقصد صرف مسئلہ کشمیر کو پیچیدہ بنانا ہے، متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی سینئر وائس چیئرمین نائیلہ خانین کا بیان

پیر 9 ستمبر 2013 13:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 9ستمبر 2013ء) متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کی سینئر وائس چیئرمین نائیلہ خانین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے حکمران طبقات ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسلئہ کشمیر کو الجھا کر رکھنا چاہتے ہیں اور اسی منصوبے کے تحت سیز فائر لائن پر کشیدگی کو بڑھایا جا رہا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں کا مقصد صرف مسلئہ کشمیر کو پیچیدہ بنانا ہے حالانکہ گولہ باری کے نتیجہ میں ہر دو طرف نقصان کشمیریوں کا ہی ہوتا ہے اور دونوں طرف اہل کشمیر کی لاشیں اٹھتی ہیں جبکہ دونوں طرف کے حکمران طبقات اہل کشمیر کو اپنے مفادات کا ایندھن بنا رہے ہیں اور انہی مفادات کے حصول کے لیے کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔

نائلہ خانین نے کہا کہ ایک طرف واہگہ باڈر پر پرچموں کا تبادلہ کیا جاتا ہے اور دوستی کی باتیں کی جاتی ہیں جبکہ دوسری طرف کشمیریوں پر بارود کی بارش کی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف بنیاد پرست اور مذہبی جنونی قوتیں جلتی پر تیل چھڑک کر حالات کو اور خراب کر رہی ہیں۔مسلئہ کشمیر کا فرقہ وارانہ یا مذہبی بنیادوں پر حل ممکن نہیں ہے۔بنیاد پرستی صرف اپنی قیمیت وصول کر رہی ہے ۔

وہ غیر ملکی ایجنسیوں سے رقم لے کر ان کے مفادات کی تکمیل میں مصروف ہیں اور انہی کی خواہش پر کشمیر میں حالات کو خراب کر رہیں ہیں ۔کشمیر ایک قومی مسلئہ ہے نہ کہ مذہبی۔ہمارا موقف واضح ہے کہ جب تک اس تحریک کو سیاسی بنیادوں پر منظم نہیں کیا جاتا اور اہل کشمیر اپنے قوت بازو پر بھروسہ کر کے اسے منظم نہیں کرتے یہ مسلہ حل نہیں ہو سکتااس کے لیے یو کے پی این پی کا وژن تمام پیچیدگیوں کو حل کرتا ہے ۔

ہم کشمیر میں قومی آزادی اورغیرطبقاتی سماج کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اپنے مقاصد کے حصول تک یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کشمیر ایک کثیرالقومیتی اور کثیرالمذہبی خطہ ہے یہاں مختلف مذاہب اور مختلف قومیتوں کے لوگ صدیوں سے اگٹھے رہ رہے ہیں ۔ہم کشمیر کسی قسم کی فرقہ واریت یا مذہبی تناؤ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے ہمارے پاس مسئلہکشمیر کا بہترین حل موجود ہے ۔