24گھنٹوں میں مزید 8 افراد میں ڈینگی کی تصدیق،مجموعی تعداد 97ہو گئی

منگل 10 ستمبر 2013 13:07

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10ستمبر 2013ء) ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔مریضوں کی مجموعی تعداد 97 ہو گئی۔24 گھنٹوں میں مزید 8 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایک ہی روز میں ڈینگی کے آٹھ مریض سامنے آئے ہیں جن میں پانچ مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ گنگا رام ہسپتال، شاہدرہ ہسپتال میں ایک ایک مریض اور شیخوپورہ میں ایک مریض رپورٹ ہوا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد ضرور بڑھ رہی ہے اور یہ ڈینگی کا موسم بھی ہے کیونکہ موسم گرمی سے سردی کی طرف تبدیل ہو رہا ہے تاہم ڈینگی کو کنٹرول کرنے کے لئے حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں اور عوام کو بھی چاہئے کہ وہ بھی ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :