پنجاب: ڈینگی کے متاثرہ افراد کی تعداد 105 ہو گئی

بدھ 11 ستمبر 2013 12:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11ستمبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کے مزید سات مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد ایک سو پانچ ہو گئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ساتوں مریض لاہور کے میو ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد میں فیروز والہ کا سترہ سالہ ندیم، بیس سالہ حرا، شاہدرہ کی پچاس سالہ بشری، شالیمار ٹاؤن کا بیس سالہ ارشد، پندرہ سالہ چاند، بائیس سالہ عبداللہ اور چوبیس سالہ مہک شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :