پنجاب:24گھنٹوں میں ڈینگی کے 8مزید مریض سامنے آ گئے،تعداد 118 ہو گئی

جمعہ 13 ستمبر 2013 11:41

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13ستمبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ڈینگی کا شکار ہونے والےآٹھ افراد میں سے چھ افراد کو میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جن میں رنگ محل کا 16 سالہ سبحان ،شاہدرہ کا 25 پچیس سالہ زاہد ،مریدکے کی 25 سالہ سعدیہ ،فیروز والہ کی 55سالہ سیدہ نسیم ،شاد باغ کی 16 سالہ انیلہ اور اسلم شامل ہیں جبکہ سر گنگا رام ہسپتال میں مزنگ کا 14 سالہ قاسم اور 31 سالہ ارسلان کو ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے ۔پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 118 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :