روس ،نفسیاتی ہسپتال میں آگ لگنے سے 14افراد ہلاک ،30سے زائد لاپتہ ، مریضوں کی جان بچاتے ہوئے ایک نرس جان کی بازی ہار گئی ، مریض نے اپنے خود اپنے بستر کو آگ لگائی جو پوری عمارت میں پھیل گئی، حکام کا دعویٰ

جمعہ 13 ستمبر 2013 17:22

ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 13ستمبر 2013ء) شمال مغربی روس کے گاوٴں نوف گورف میں قائم ایک نفسیاتی ہسپتال میں آگ لگنے سے 14افراد ہلاک جبکہ 30سے زائد لاپتہ ہوگئے ، مریضوں کی جان بچاتے ہوئے ایک نرس بھی جان کی بازی ہار گئی ۔جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق روس میں نفسیاتی اسپتال میں آگ لگنے سے 14افراد ہلاکجبکہ 34لا پتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

مریضوں کو بچاتے ہو ئے ایک نرس بھی جاں کی بازی ہار گئی۔وزارت ہنگامی صورتحال کے مطابق واقعہ شمال مغربی روس کے گاوٴں نوف گوروف میں صبح سویرے پیش آیا۔ ہسپتال میں مریض نے اپنے بستر کو آگ لگادی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔ روسی خبرایجنسی کے مطابق واقعے میں نرس سمیت چودہ مریض چل بسے اور چونتیس لا پتہ ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد صورت حال کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو ئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :