وزیر اعلیٰ پنجاب کا 5سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا نوٹس ،پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، دیگر کی گرفتاری کیلئے دو اعلیٰ سطحی ٹیمیں تشکیل ، نامعلوم افراد نے اغوا ء اورمبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بچی کو تشویشناک حالت میں گنگارام ہسپتال کے باہر پھینک دیا، متاثرہ ابتدائی طبی امداد کے بعد سرجری کیلئے سروسز ہسپتال منتقل
جمعہ 13 ستمبر 2013 21:25
(جاری ہے)
کمسن سنبل گنگا رام ہسپتال کے باہر سے ملی جبکہ احمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو سے مل گیا۔بتایا گیا ہے کہ کمسن سنبل کو مبینہ طو رپر زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا اور جب گنگارام ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ اسے اٹھا کر ہسپتال لایا تو اسکی حالت تشویشناک تھی جسکے بعد اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد سرجری کے لئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس نے بچی کے والد شفقت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے دس افراد کو حراست میں لیکر ان سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاوہ ازیں وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا نوٹس لے کر ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں کسی طرح کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی رینک کے دو افسران کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جنہوں نے اس کیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ سی سی پی او لاہور چوہدری شفیق گجر اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے طاہر نے جمعہ کے روز سروسز ہسپتال میں بچی کی عیادت کی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کا کہنا تھاکہ یہ انتہائی اہم کیس ہے اور اس میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس کی تحقیقات کے لئے ایس پی صدر اور ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور اسکی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ بچی کے ساتھ غائب ہونے والا بچہ چھوٹی عمر کا جس سے ملزمان بارے کوئی آگاہی نہیں مل سکی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.