پمزمیں کانگو وائرس کے ایک اور مریض نے دم توڑ دیا، تعداد 4 ہوگئی

اتوار 15 ستمبر 2013 13:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر۔2013ء)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کانگو وائرس کے ایک اور مریض نے دم توڑ دیا۔ مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی جن کا تعلق ایک خاندان سے ہے۔

(جاری ہے)

پمز انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کا چوتھا مریض بھی جاں بحق ہوگیا ہے۔ کانگو وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں باپ اور اس کے تین بیٹے شامل ہیں۔ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے اس خاندان کے باقی افراد کے خون کے نمونے بھی این آئی ایچ بھجوادیئے گئے ہیں۔