ہری پور ، ڈینگی وائرس کے خلاف محکمہ صحت کا کھلابٹ میں کیا جانے والا فوگ سپرے بے اثر نکلا

اتوار 15 ستمبر 2013 17:55

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15ستمبر۔2013ء) خطرناک ڈینگی وائرس کے خلاف محکمہ صحت کی جانب سے کھلابٹ میں کیا جانے والا فوگ سپرے بے اثر نکلا،،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں محکمہ صحت کی طرف سے کھلابٹ میں فوگ سپرے کا آغاز کیا گیا تھا جس کا بنیادی مقصد ڈینگی وائرس کا خاتمہ تھا اس فوگ سپرے کا افتتاح ایم پی اے گوہر نواز خان نے مشین آن کر کے کیا تھا اس موقعہ پر کھلابٹ کے مکینوں نے کہا ہے کہ اسپرے کرنے والی گاڑی نے انتہائی سپیڈ کے ساتھ اسپرے کا عمل پورا کیا ،حالانکہ اسپرے مشین کا اصول ہے کہ گاڑی کی کم سپیڈ کے ساتھ اسکا دھواں اس انداز کے ساتھ پھیلایا جائے کہ اس کے اثرات تا دیر برقرار رہیں مگر یہاں اس اصول کی نفی کی گئی اور گاڑی کو انتہائی سپیڈ کے ساتھ بھگا یا گیا جس کی وجہ سے مزکورہ اسپرے بے اثر رہا،اور اس کے نتائج مثبت نہ آسکے،ادھر مقامی حلقوں نے ڈی سی ہریپور نثار خان سے گزارش کی ہے کہ وہ اس متعلق نوٹس لیں اور دوبارہ اسپرے کروانے کے احکامات جاری کریں

متعلقہ عنوان :