چوہدری شجاعت حسین کو واشنگٹن ہسپتال سے رہائش گاہ پر منتقل کر دیا گیا ،کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد چوہدری شجاعت حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے انہیں چند روز آرام کا مشورہ دیا گیا ہے، ڈاکٹر مبشر چوہدری

جمعہ 16 مارچ 2007 21:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔ 2007ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین واشنگٹن کے ہسپتال میں دل کی کامیاب انجیو پلاسٹی کے بعد روبصحت ہیں۔ انہیں گزشتہ روز واشنگٹن ہسپتال سے ان کی رہائش گاہ پر منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

چوہدری شجاعت حسین کے ذاتی معالج نامور ماہر امراض قلب ڈاکٹر مبشر چوہدری نے جمعہ کو واشنگٹن سے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کی انجیو پلاسٹی کامیاب رہی ہے اور ان کی صحت اب بالکل ٹھیک ہے تاہم انہیں چند روز آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ آرام کے بعد چوہدری شجاعت حسین معمول کی سرگرمیوں میں مصروف ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :