کراچی میں ڈینگی کے مزید 13کیسز، مریضوں کی تعداد 12 سوسے زائد ہوگئی

اتوار 15 ستمبر 2013 23:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔15ستمبر۔2013ء) کراچی میں ڈینگی کے مزید تیرہ کیسز سامنے آنے کے بعد سندھ میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار دو سو پانچ تک پہنچ گئی۔ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر مسعود سولنگی کے مطابق رواں ماہ کراچی میں ڈینگی سے 10 جبکہ اندرون سندھ ایک شخص جاں بحق ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر کے مہینے میں ڈینگی وائرس بڑھ جاتا ہے۔اس لئے شہری ڈینگی سے بچاوٴ کے لئے مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ گھروں میں مناسب اسپرے کریں اور شام کے اوقات میں جسم مکمل ڈھانپ کر رکھیں۔ اس کے علاوہ سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں۔واضح رہے کہ گذشتہ سال سندھ میں ڈینگی کے 734 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ ڈینگی سے 4 اموات ہوئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :