سوات ‘ 24گھنٹوں میں ڈینگی سے 4 مزید مریض جاں بحق ، ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 18ہو گئی

منگل 17 ستمبر 2013 13:33

سوات ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17ستمبر 2013ء ) سوات میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے 4 مزید مریض جاں بحق ہوگئے ، ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 18ہوگئی علاقہ میں ڈینگی وائرس کے بری طرح پھیلنے سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 3ہزار سے تجاوز کرچکی ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان سید و شریف ہسپتال کے مطابق سوات میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 4 مزید افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ڈینگی سے متاثرہ اب تک 18 افراد وفات پاچکے ہیں جبکہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 3 ہزار تک پہنچ چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :