امریکی حکام نے بھارتی دوا ساز کمپنی کی ادویات کی درآمد پر پابندی لگادی

منگل 17 ستمبر 2013 13:34

واشنگٹن/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 17ستمبر 2013ء) امریکی حکام نے بھارت کی سب سے بڑی دوا ساز کمپنی رین بیکسی لیبارٹریز کی تیار کردہ ادویات کی امریکہ میں درآمد پر پابندی لگا دی ۔

(جاری ہے)

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خوراک اور ادویات کے شعبے کے امریکی محکمے ایف ڈی اے کا یہ فیصلہ رین بیکسی کمپنی کی بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں قائم فیکٹری میں تیار کردہ ادویات کے بارے میں ہے۔ اس فیصلے کی وجہ دوا سازی اور کوالٹی کنٹرول کے مراحل میں پائے جانے والے مسائل بتائے گئے ہیں۔ اس پابندی کے ساتھ موہالی کی فیکٹری میں تیار کی جانے والی کم ازکم 11 ادویات کی امریکا میں درآمد عملاروک دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :