پاکستان میں ایک تہائی نومولود بچوں کی اموات کی وجہ حاملہ خواتین میں غذائی کمی ہے ، بچوں و خواتین میں غذائی کمی پر قابو پانے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، غذائی سروے 2011ء جاری ، وفاقی حکومت ملک میں غذائی کمی دو ر کرنے کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر خصوصی ٹاسک فورس بنائے گی، قومی سطح پر بچوں میں غذائی کمی کو دور کرنے کیلئے قومی ٹاسک فورس بنائینگے، صحت کے بغیر ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ،حکومت بھوک اور غذائی کمی دور کرنے میں بھرپور اقدامات کے لئے پر عزم ہے ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وزیر مملکت نیشنل ریگولیشن سروسز سائرہ افضل کا تقریب سے خطاب

منگل 17 ستمبر 2013 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔17ستمبر۔2013ء) پاکستان میں ایک تہائی نومولود بچوں کی اموات کی وجہ حاملہ خواتین میں غذائی کمی ہے ، بچوں و خواتین میں غذائی کمی کے مسئلہ پر قابو پانے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس بات کا انکشاف منگل کو جاری کیے گئے غذائی سروے2011 میں کیاگیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وزیر مملکت نیشنل ریگولیشن سروسز سائرہ افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت ملک میں غذائی کمی دو ر کرنے کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر خصوصی ٹاسک فورس بنائے گی ۔

قومی سطح پر بچوں میں غذائی کمی کو دور کرنے کے لئے قومی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے بغیر ترقی یافتہ پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

حکومت بھوک اور غذائی کمی دور کرنے میں بھرپور اقدامات کے لئے پر عزم ہے ۔ پچھلی حکومتوں نے انسانی وسائل میں ترقی پر کوئی توجہ نہ دی اگرچہ صحت کا شعبہ صوبوں کو منتقل ہوچکا ہے مگر اس کے باوجود وفاقی حکومت ملک سے غذائی کمی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں سے بھرپور تعاون کرے گی ۔

اس سلسلے میں انہوں نے قومی سطح پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دینے کا اعلان کیا جو صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر خصوصاً بچوں اور خواتین میں غذائی کمی دور کرنے کے لئے کام کرے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ غذا کو ہیلتھ کیئر سسٹم کے ساتھ منسلک کرنا چاہتے ہیں ۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت افضل تارڑ نے کہا کہ غذائی کمی پاکستان میں بچوں اور حاملہ خواتین کو بہت زیادہ متاثر کررہی ہے ۔ پاکستان میں ایک تہائی نومولود بچوں کی اموات غذائی کمی کی وجہ سے ہورہی ہیں ۔ وفاقی وزارت صحت و ریگولیشن کو آرڈی نیشن اس مسئلے پر قابو پانے اور صوبائی حکومتوں سے ملکر کام کرنے کو تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :