سوات : کے پی حکومت ڈینگی کی روک تھام میں ناکام، بچوں کا احتجاج

منگل 17 ستمبر 2013 23:23

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17ستمبر۔2013ء) سوات میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی ناکامی کے خلاف اسکولوں کے بچوں نے احتجاجی واک کر تے ہوئے حکومت سے موثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ ا سکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام گراسی گراؤنڈ مینگورہ سے نشاط چوک تک آگاہی مہم اور صوبائی حکومت کی طرف سے نا کامی کے خلاف واک کی گئی ،جس میں مختلف اسکولز کے بچوں نے حصہ لیا، بچوں نے ہاتھ میں بینراور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈینگی کے لیے ایمرجنسی سہولتیں اور ضروریات ناکافی ہیں۔

متعلقہ عنوان :