پنجاب نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو تعاون کی با ضابطہ پیش کش کردی

جمعرات 19 ستمبر 2013 21:14

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19ستمبر۔2013ء ) پنجاب حکومت نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کو تعاون کی با ضابطہ پیش کش کردی۔

(جاری ہے)

ایک بیان کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت خیبر پختونخوا کو انسدادِ ڈینگی کی ادویات کی مفت فراہمی کیلئے تیار ہے۔ ترجمان کا کہناہے کہ انسداد ڈینگی کے تجربات اور دیگر ضروری معلومات کیلئے خیبر پختونخوا حکومت کیساتھ تبادلے کیلئے تیار ہیں، انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے خیبر پختونخوا سمیت دیگر صوبوں کی امداد ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :