پنجاب میں ڈینگی کا مرض بتدریج بڑھنے لگا،24گھنٹے میں مزید 15افراد ڈینگی کا شکار

جمعہ 20 ستمبر 2013 21:07

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2013ء) پنجاب میں ڈینگی کا مرض بتدریج بڑھنے لگا،24گھنٹے میں مزید 15افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے تمام تر اقدامات کے باوجود ڈینگی کا مرض تیزی سے بڑھنے لگا ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 15افراد ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 28سالہ توقیر،27سالہ نوید،50سالہ شگفتہ ،اور 35سالہ فیاض کو میو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے جبکہ 4مریضوں کی لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،دو مریض ملتان اور دو ہی شیخورہ،ایک راولپنڈی ، ایک مریض بہاولپور کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک11سالہ مریض طیب کو سروسز ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :