لاہور، ڈینگی کے خاتمے کیلئے ریس کورس پارک جھیل میں چھوڑی گئیں درجنوں مچھلیاں پر اسرار طور پر ہلاک

جمعہ 20 ستمبر 2013 23:19

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2013ء) ڈینگی کے خاتمے کیلئے ریس کورس پارک جھیل میں چھوڑی گئیں درجنوں مچھلیاں پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئیں ،محکمہ فشریز نے واقعے کی رپورٹ مرتب کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈینگی لارواکھانے والی تلاتیا نسل کی مچھلیاں گزشتہ سیزن میں ریس کور س پارک کی جھیل میں چھوڑی گئیں تھی لیکن پراسرار طور پر درجنوں مچھلیاں ہلاک ہوگئیں ۔ محکمہ فشریز کے حکام نے ہلاکتوں کی انکوائری رپورٹ میں کہا ہے کہ پراسرار بیماری لگنے سے ڈینگی لاروا کھانے والی مچھلیوں کی ہلاکت ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :