سوات: 24گھنٹوں کے دوران مزید 113افراد میں ڈینگی کی تصدیق

اتوار 22 ستمبر 2013 21:18

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2013ء) سوات میں ڈینگی کی وبا بے قابو ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو تیرہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ مرض میں متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہزار تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق سوات کے سیدوشریف اسپتال میں دو سو اناسی مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں پینتیس افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو تیرہ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ مرض میں مبتلا افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔سوات میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کے باعث ضلع بھر میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ڈینگی وائرس اب تک بیس افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ ضلع میں ڈینگی متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :