کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 133سے تجاوز کرگئی ،یومیہ 50سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں،سول، جناح اور عباسی شہید ہسپتال میں ڈینگی وارڈفعال نہیں ہوسکے

پیر 23 ستمبر 2013 19:39

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر۔2013ء) کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 133سے تجاوز کرگئی ہے. شہر میں اب تک گیارہ افراد ڈینگی کے باعث موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ کراچی میں ڈینگی وائرس شدت اختیار کرگیا ہے۔ یومیہ 50سے زاید افراد ڈینگی میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں حکومت کی جانب سے انسداد ڈینگی کیلئے موثراقدامات نہیں کیے جا رہے۔

سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال میں ڈینگی وارڈ تو قائم ہیں لیکن مکمل طو ر پر فعال نہیں ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے مچھر سے بچاو کے لئے طلوع و غروب آفتاب میں جسم ڈھانپ کر رکھیں اور کسی بھی جگہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگی سر ویلینس سیل جو عداد و شمار جمع کرتا ہے وہ صرف 30فیصد ہیں۔