گورنرپنجاب کاپشاورخودکش دھماکوں پر اظہارافسوس،متاثرین کی ہرممکن مدد اور جلد سے جلد صحت یابی یقینی بنانے کیلئے جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن سہولت و مدد کی پیشکش

پیر 23 ستمبر 2013 23:16

پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23ستمبر۔2013ء) پنجاب کے گورنر چوہدری محمدسرور نے پیر کے روز خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئرشوکت اللہ کو ٹیلی فون کرکے پشاور میں گذشتہ روز چرچ میں خودکش بم دھماکوں کے افسوسناک واقعات پر بھرپور یکجہتی اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

پنجاب کے گورنرنے خیبرپختونخوا کے گورنرکے ساتھ ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے متاثرین کی ہرممکن مدد خصوصاً زخمیوں کی جلد سے جلد صحتیابی یقینی بنانے کیلئے جدید طبی سہولیات کی فراہمی میں ہرممکن سہولت و مدد کی پیشکش کی۔

خیبرپختونخوا کے گورنرنے پنجاب کے عوام کی جانب سے صوبہ خیبرپختونخوا کے دکھی بھائیوں کے ساتھ بھائی چارے اور محبت وخلوص کے جذبات کا خیرمقدم کیا اور کہاکہ یقینا آزمائش کی اس گھڑی میں یہ بڑے حوصلے اور تقویت کا باعث ہیں۔

متعلقہ عنوان :