اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے خوف سے 6سال سے تمباکو نوشی نہیں کی  اوباما کااعتراف

منگل 24 ستمبر 2013 19:26

نیو یارک(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر۔2013ء)امریکی صدر براک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے خوف سے 6سال سے تمباکو نوشی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی اور اپنی ہم کلاس مینا کیائی سے یونیورسٹی دور کی تازہ کرتے ہوئے باراک اوباما نے بتایا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ مشعل اوباما کے خوف سے پچھلے 6 سال سے تمباکو نوشی نہیں کی اور بیوی کے خوف نے انہیں تمباکو نوشی کی لت سے چھٹکارا پانے میں مدد کی۔ اس موقع پر امریکی صدر نے اپنے دوست سے پوچھا کہ کیا انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑدی ہے جس کے جواب میں مینا کیائی نے کہا کہ انہوں نے یہ عادت پوری طرح ترک نہیں کی اور وہ اب بھی کبھی کبھی سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔