سوات میں ڈینگی نے مزید ایک شخص کی جان لے لی، وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی

منگل 24 ستمبر 2013 19:56

سوات(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر۔2013ء) سوات میں ڈینگی نے مزید ایک شخص کی جان لے لی جس کے باعث اس وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 33 ہوگئی۔

(جاری ہے)

شیر بادشاہ نامی مریض کا تعلق مینگورہ سے تھا اور ان کا انتقال گھر میں ہی ہوا ہے۔ شیر بادشاہ کے انتقال کے بعد د سوات میں ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد 33 ہوگئی ہے جبکہ مزید دوسو دو افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی اس طرح متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کرگئی۔

متعلقہ عنوان :