چیئرمین سینیٹ کی افغانستا ن کے اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات،پاک افغان کے مسائل مشترک ہیں، مل بیٹھ کر مسائل کر حل تلاش کیا جائے،باہمی احترام کی بنیاد پر معاملات کو آگے لے جانا چاہتے ہیں،سیدنیئرحسین بخاری
منگل 24 ستمبر 2013 21:10
(جاری ہے)
چیئر مین سینیٹ نے اس موقع پر خصوصی طور پر PILDATکا بھی ذکر کیا اور دونوں ممالک کو قریب لانے میں اس ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔
چیئر مین سینیٹ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہم باہمی احترام کی بنیاد پر معاملات کو آگے لے جانا چاہتے ہیں ۔قبل ازیں انہوں نے وفد کو خوش آمدید کہا اور انکے اس دورے پر مسرت کا اظہار کیا ۔ افغان وفد کی قیادت مشران و جرگہ کے رکن سینیٹر فرخ شاہ فریابی جناب کر رہے تھے ۔نئیر بخاری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ مزید یہ کہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرمحیط تاریخی ، ثقافتی اور مذہبی رشتے پائے جاتے ہیں اور یہ کہ دونوں ممالک کو مشترکہ چیلنجوں کا سامنا ہے جبکہ انکی ترجیحات بھی مشترک ہیں ۔اس موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق نے بھی وفد کو خوش آمدید کہا اور اس بات کی طر ف اشارہ کیا کہ پارلیمانی سطح پر ملاقاتیں اور آپس میں تبادلہ خیال ٹھوس پیش رفت ہے کیونکہ رابطوں کے ذریعے ہی مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے ۔ہماری قدریں مشترک ہیں اور آنیوالے دن دونوں ممالک کے لئے انتہائی اہم ہیں ۔وفد کے رہنما نے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کر کے بہت خوش ہوئے ہیں انہوں نے چیئر مین سینیٹ اور دیگر عہدیداران کا پارلیمنٹ میں استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈائیلاگ کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ مشکلا ت کو دیکھتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ کو ششیں کرنا ہونگی اور مل کر مسائل کا حل ڈھونڈنا ہو گا۔ بعد ازاں چیئر مین سینیٹ وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا جس میں بڑی تعداد میں سینیٹرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی چیئر مین سینٹ صابر علی بلوچ، سینیٹرز مشاہد حسین سید، ڈاکٹر جہانگیر بدر، نجم الحسن ، نسیمہ احسان ، شیرالہ ملک ، حمداللہ ، افراسیاب خٹک، فرحت اللہ بابر ، شاہی سید ، سعید الحسن مندوخیل، کلثوم پروین اور سپیکر بلوچستان اسمبلی جناب میرجان محمد خان جمالی کے علاوہ سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک بھی موجود تھے ۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.