ایس ای سی پی نے میڈیسن کمپنیوں کیلئے مارکیٹنگ کے رولز متعارف کروا دئیے ، دوا ساز کمپنیوں کی صحت کے شعبے میں کام کرنیوالے افراد کو تحائف دینے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز، دوا سازی کی صنعت میں مارکیٹنگ طریقوں کیلئے کوڈ کو ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے ذریعے نافذ کیا جائے، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان

بدھ 25 ستمبر 2013 14:05

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 25ستمبر 2013ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے دوا سازی کی صنعت میں مارکیٹنگ کے طریقوں کو ضابطہ اخلاق میں لانے کیلئے قوائد کا مسودہ تیار کر لیا ہے ۔ مجوزہ مارکیٹنگ قوانین کے مطابق دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے صحت کے شعبے میں کام کرنیوالے افراد کو تحائف دینے پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی سطع پر پربھارت ، آئر لینڈ، فلپائن، اور امریکہ، میں اس طرح کے قوانین نافذ ہیں جبکہ پاکستان میں اس شعبے کی اہمیت کی پیش نظر قوانین سازی کی ضرورت کافی عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی ۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین طاہر محمودنے مارکیٹنگ قوانین کا مسودہ ، وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشن اینڈ کورڈنیشن کو بھیجوا دیا ہے اور تجویز کیا ہے کہ دوا سازی کی صنعت میں مارکیٹنگ کے طریقوں کیلئے کوڈ کو ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کے ذریعے نافذ کیا جائے۔ا یس ای سی پی کے ان اقدامات کا مقصد عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے اوردوا سازی کی صنعت میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :