عید الاضحی کے موقع پر کانگو وائرس سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پمفلٹس شائع کیے جائیں‘ڈی سی اواٹک کی متعلقہ افسران کوہدایت

جمعرات 26 ستمبر 2013 15:33

ٓٓاٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26ستمبر 2013ء) کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پرضلعی رابطہ افسر اٹک محمد اقبال کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ڈی سی او کانفرنس روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ضلع اٹک کے اہم مسائل ، تعمیراتی پراجیکٹ اور عیدالاضحی کے موقع پر کانگو وائرس سے حفاظت کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی اٹک کنزہ مرتضیٰ، محکمہ تعلیم، صحت ، جنگلات اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس موقع پر ڈینگی وائرس اور ضلع اٹک کی خوبصورتی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی او اٹک نے اس موقع پر آمدہ عید قربان کے حوالے سے ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے مقامات اور کانگو وائرس سے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے متعدد اقدامات اٹھانے اور سپرے کرنے کے بھی احکامات جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پرائمری سکول حاجی شاہ میں نئے بلاکس کی تعمیر اور قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر کے علاوہ قبرستان کی صفائی کے حوالے سے بھی مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی سی او اٹک نے ضلع بھر کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر کانگو وائرس سے متعلق عوامی آگاہی کے لیے پمفلٹس بھی شائع کیے جائیں اور انہیں ضلع بھر میں تقسیم کیا جائے تاکہ لوگوں کو اس وائرس سے بچاوٴ کی حفاظتی تدابیر سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ڈی سی او اٹک نے تعمیراتی محکموں کے ضلعی سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت کے اندر اندر مکمل کریں تاکہ ان کے ثمرات عوام الناس تک پہنچائے جاسکیں ۔ انہوں نے کام کے معیار کو ہر صورت میں برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :