پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سات افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے‘ دس ماہ کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 227 ہو گئی ، صوبے میں ڈینگی وائرس کے اثرات چندسالوں تک برقرار رہیں گے ،احتیاطی تدابیر سے مرض سے بچاو ممکن ہے‘ ترجمان محکمہ صحت پنجاب

جمعرات 26 ستمبر 2013 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26ستمبر 2013ء) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سات افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے‘ دس ماہ کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد 227تک پہنچ گئی ۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں ڈینگی وائرس کے اثرات چندسالوں تک برقرار رہیں گے تاہم احتیاطی تدابیر سے مرض سے بچاو ممکن ہے۔

(جاری ہے)

لاہورمیں ڈینگی وائرس کے شکار افرادکومیو ہسپتال، گنگارام، سروسز ، جناح اور جنرل ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہیں ہے جن میں راوی روڈ کی رہائشی 48سالہ روبینہ، مریدکے سے 30سالہ سلطانہ، چونگی امرسدھو سے 35سالہ شاہد، ڈیرہ غازی خان سے 35سالہ حافظ غلام، وہاڑی سے 21سالہ عثمان،رحیم یار خان سے 25سالہ اسلم اور جوہرٹاون سے 18سالہ محسن شامل ہیں۔

صوبے میں دس ماہ کے دوران متاثرہ افراد کی مجموعی تعداداب تک 227ہوچکی ہے۔رواں سال 4 ہزار812مشتبہ کیسز سامنے آئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 42مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :