بھارتی پنجاب حکومت نے یوراج سنگھ کو کینسر کیخلاف آگاہی مہم کیلئے برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا، بھارتی بلے باز(کل) سے کینسر کیخلاف آگاہی مہم کاآغاز کرینگے

جمعرات 26 ستمبر 2013 15:48

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26ستمبر 2013ء) بھارتی پنجاب کی حکومت نے کینسر کی آگاہی مہم کیلئے سٹار آل راؤنڈر یووراج سنگھ کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا ہے وہ کینسرکیخلاف آگاہی مہم کا آغاز (کل) ہفتہ سے کرینگے۔

(جاری ہے)

کینسر سے آگاہی مہم پنجاب کے 28 اضلاع میں چلائی جائیگی،2011ء میں بھارتی ٹیم کو عالمی چمپئن بنانیوالے یووراج سنگھ میگا ایونٹ کے بعد کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے تھے لیکن انہوں نے انتہائی دلیری سے اس بیماری کا مقابلہ کر کے اسے شکست دی اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی شاندار طریقے سے واپس آئے۔بھارتی پنجاب کی حکومت نے ان کی اسی ہمت کو دیکھ کر کینسر کی آگاہی مہم کیلئے انہیں برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :