جوہانسبرگ میں پاک افریقہ ٹریڈ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا، سینٹر کے قیام سے پاکستانی مصنوعات کی افریقی خطے میں رسائی آسان ہوجائیگی، ضیغم الدین، 170 دکانوں پر مشتمل 2 منزلہ ٹریڈ سنٹر میں 200 سے زائد پاکستانی مصنوعات 24 گھنٹے فروخت کیلئے پیش کی جائینگی،پاکستانی ہائی کمشنر

جمعرات 26 ستمبر 2013 16:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26ستمبر 2013ء) جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں پاک افریقہ ٹریڈ سینٹر کا افتتاح کردیا گیا ۔اس ٹریڈ سینٹر کے قیام سے پاکستانی مصنوعات کی افریقی خطے میں رسائی آسان ہوجائیگی۔ پاک افریقہ ٹریڈ سینٹر کا افتتاح جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ضیغم الدین اعظم نے کیا۔

(جاری ہے)

2 منزلہ ٹریڈ سینٹر ابتدائی طور پر 170 دکانوں پر مشتمل ہے جہاں 200سے زائد پاکستانی مصنوعات 24 گھنٹے فروخت کیلئے پیش کی جائینگی۔

ضیغم الدین اعظم کے مطابق پاک افریقی ٹریڈ سینٹر کے قیام سے نہ صرف افریقی خطے میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی آسان ہو جائیگی بلکہ 2016تک دونوں ممالک کا باہمی تجارتی حجم64 کروڑ ڈالر سے بڑھاکر2ارب ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :