ملیریا اور ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے خصوصی سپرے مہم میں بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون میں سپرے کیا گیا

جمعرات 26 ستمبر 2013 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 26ستمبر 2013ء) ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ثاقب سومرو کی ہدایت پربلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی )نے باقاعدہ مرحلہ وار کراچی کے پانچوں ڈسٹرکٹس میونسپل کارپویشنز کے 18زونز میں محکمہ میونسپل سروسز کے ایم سی کے تحت اپنے فیومی گیشن اسکورڈ کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ میونسپل سروسزمسعو د عالم کی سربراہی میں ڈائریکٹر فیومی گیشن ڈاکٹر منصور شیخ اور فوکل پرسن نعمان ارشد کی نگرانی میں بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون سے ملیریا اور ڈینگی سے بچاوٴ کیلئے شروع کی جانے والی خصوصی اسپرے مہم کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم کی خصوصی نگرانی میں بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون میں ا سپرے کیا گیا ۔

سینی ٹیشن آفیسرعبدالجبار نے فوگنگ مشین میں دوائی ڈا ل کربلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون میں اسپرے مہم کا آغاز کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پردیگر سینی ٹیشن افسران بھی موجود تھے۔بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون کی تمام یونین کونسلوں میں سینٹی ٹیشن سٹاف کی نگرانی میں اسپرے کی گاڑیاں روانہ کیں ۔بلدیہ غربی کراچی کے بلدیہ زون کے تمام علاقوں خصوصاً ندی ،نالوں اور نشیبی علاقوں پر جر اثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا فیومی گیشن ہیلتھ کے اعلامیہ کے تحت کہا گیا ہے کہ شہر بھر میں اسپرے کے دس راؤنڈ مکمل ہوگئے ہیں ۔

ہرزو ن میں24گاڑیوں سے اسپرے کیا جارہا ہے اور ہرزون کی تما م یونین کونسلوں میں لگاتار گاڑیاں روانہ کی جارہی ہیں جن علاقوں میں بڑی مشینیں پہنچ نہیں پاتی وہاں دستی اسپرے مشینوں سے سپرے کیا جارہا ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات اور 1339پر کی جانے والی شکایات پر بھی اسپرے کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر اسپرے کیا جارہا ہے شہر بھر کی بڑی بڑی اسپتالوں میں بھی خصوصی اسپرے کیا جارہا ہے ۔اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپرے کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھاپ کر رکھیں اور اسپرے ٹیموں سے تعاون کریں اگر کسی علاقے میں اسپر ے نہ کیا گیا ہو تو اس کی شکایت 1339پر درج کروایں ۔

متعلقہ عنوان :